• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور( وقائع نگار)تحریک انصاف حکومت کی ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کی ہوا الٹ سمت اختیار کرگئی، محکمہ نادرا میں گزشتہ4سال سے کام کرنےوالے19ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کردیا گیا ،8مہینے پہلے بھرتی کئے گئے افراد کو محکمے میں ایڈجسٹ کیا گیا جبکہ 4سال سے محکمہ میں کام کرنے والے ملازمین کوگھربھیج دیا گیا ،نادرا بی ڈی سی ملازمین جوپراجیکٹ ختم ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں نادرا رجسٹریشن سنٹروں میں ایڈجسٹ کئے گئےتھے کو چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ان کی ملازمت میں مزید توسیع سے انکار کرکے محکمے سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ‘ جس سے مذکورہ ملازمین میں بے چینی پھیل گئی اور کئی خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، متاثرہ ملازمین نے وزیراعظم عمران خان، وزیر مملکت شہریار آفریدی اور چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے اپیل کی کہ مذکورہ ملازمین کو ملازمت پر بحال کیا جائے۔
تازہ ترین