• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ہیلتھ ورکرز کو زمین پر بٹھانے کی انکوائری مکمل

پشاور(جنرل رپورٹر) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ضلع باجوڑمیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو زمین پر بٹھانے کے معاملے سے متعلق انکوائری مکمل کرلی، اس ضمن میں فیصلہ آج وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیاجائیگا‘ترجمان محکمہ صحت کے مطابق معطل شدہ ایجنسی سرجن وزیرخان صافی کی بحالی کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیااوران کی بحالی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،انکوائری رپورٹ وزیرصحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ اور سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل کواجلاس میں پیش کی جائے گی جس کا جائزہ لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ واضح رہے کہ ضلع باجوڑ میں پولیو سے متعلق سیشن کے دوران ایجنسی سرجن اور دیگر افسران کرسیوں پر بیٹھے تھے جبکہ ایل ایچ ڈبلیوز کو زمین پر بٹھایا گیا تھا۔
تازہ ترین