• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کا اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام ،سمگلر گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے موٹر کار کے ذریعے بھاری اسلحے کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر سمگلر کو گرفتار کرلیا،گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کودرہ آدم خیل سے اسلحہ سمگل کر نے کی اطلاع پر تمام راستوں کی ناکہ بندی کی ہدایت کی ، پولیس نے کوہاٹ روڈ پر متنی کے مقام پر ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی اور خفیہ خانوں سے 20 پستول، ایک کلاشنکوف اور 24 ہزار کارتوس بر آمد کرکے قبائلی اعجاز احمدسکنہ درہ آدم خیل کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنےکا اعتراف کرلیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین