• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی وطن پارٹی کا ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کیخلاف مظاہرہ

ُُُُپشاور( نیوز ڈیسک ) قومی وطن پارٹی نے ایس پی طاہر دائوڑ کے قتل کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت قومی وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر کررہے تھے جبکہ مظاہرہ میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی سیکرٹری انفارمیشن طارق احمد خان،اسد آفریدی ایڈوکیٹ،صوبائی نائب چیئرمین افضل خان پنیالہ اور سیکرٹری کلچرونگ ڈاکٹر عالم یوسفزئی کے علاوہ پارٹی کے ضلعی ،سٹی ڈسٹرکٹ ،یوتھ اور سٹوڈنٹس ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ ایس پی طاہر دائوڑ کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کیلئے اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔
تازہ ترین