• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کی بجلی‘ گیس اور تیل کی قیمتیں بڑھانے پر تشویش

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شیراعظم وزیر ‘ پشاور کے ڈویژنل صدر لیاقت شباب ‘ صوبائی رابطہ سیکرٹری سرتاج خان دوران پور اور سید افتخار علی شاہ نے بجلی کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کرنے دوبار گیس جبکہ پٹرول ‘ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسری بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین پر تین ارب پچاس کروڑ روپے کا مزید بوجھ پڑے گا ۔ انہوں نے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے تبدیلی لانے نیا پاکستان اور مدینہ جیسی ریاست بنانے کی بجائے مہنگائی کے ذریعے عوام کی چمڑی اتاری جا رہی ہے جبکہ غریبوں کےمنہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے۔ عوام پی ٹی آئی سے بے زار ہو چکے ہیں جنرل ضیاالحق اور پرویز مشرف کے ساتھیوں نے پی ٹی آئی کو یرغمال بنا لیا ہے۔
تازہ ترین