• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور میں گندگی کے ڈھیر،چوہوں نے ڈیرے ڈال لئے

پشاور(خبر نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے ترجمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں اس وقت صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں ، طلبہ کی جانب سے بار بار درخواست کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی جس سے ان کا جینا حرام ہو گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہاسٹلزمیں کوڑے دان نہ ہو نے کی وجہ سے سارا گند کمروں اور برآمدوں کے سامنے پڑا رہتاہے جس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ انتظامیہ کی کارکردگی کی حالت تو یہ ہے کہ حال ہی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ہاسٹلز کی تزئین و آرائش کرنے کے باوجود یہ کھنڈرات کا منظر پیش کر نے لگے ہیں، غسل خانوں میں شاور اور بیسن ٹوٹ گئے ،سٹڈی رومز کی حالت بھی انتہائی ابتر ہے ،علاوہ ازیں، ہاسٹلز میں بلیوں اور چوہوں نے ڈھیرے ڈال لئے ہیں۔
تازہ ترین