• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ای ایف کالج کے زیراہتمام نعت خوانی اور تقریری مقابلے

پشاور (نیوز ڈیسک )پی ای ایف کالج کے زیر اہتمام نعت خوانی اور اردو و، انگریزی تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلے میں ادارے کے تمام شعبہ جات کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پشاور بورڈ کے سیکرٹری بشیر خان یوسفزئی تھے جنہوں نے پشاور بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحانات کو صاف و شفاف اور معیاری بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی بشیر خان یوسفزئی اور پی ای ایف کے ڈائریکٹر انجینئر ہدایت اللہ خاور نے مقابلوں میں اول اور دوئم آنے والے طلبا و طالبات میں 50ہزار کے کیش انعامات ، ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی بشیر خان یوسفزئی نے کہا کہ نصاب کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیا ں طلباء کی ہمت اور حوصلے کو بڑھاتی ہیں۔
تازہ ترین