• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکام سرکاری اداروں کو فروخت کیا جائے،اکانومی واچ

پشاور(خبر نگار خصوصی)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے سالانہ اربوں روپے کا نقصان کرنیوالے اداروں کی بحالی کی بجائے انہیں فروخت کر دیا جائے،کئی حکومتوں نے ان ناکام اداروں کی بحالی کی کوششوں میں کھربوں روپے گنوا دیئے ہیں اس لئے کامیاب نہ ہونے والا یہ تجربہ دوبارہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ200سے زیادہ سرکاری کارپوریشنوں میں سے صرف چند منافع بخش ہیں جبکہ باقی سالانہ جی ڈی پی کے چار فیصد کے برابر نقصان کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک، او جی ڈی سی، نیشنل بینک، پی پی ایل، پی ایس او اور پارکو وغیرہ کے علاوہ تمام محکمے کرپٹ انتظامیہ، سست ملازمین اور سیاسی مداخلت کی وجہ سے سرکاری یتیم بن چکے ہیں ۔پی آئی اے نے حکومت کی کمر توڑ دی جبکہ ریلوے کو بد انتظامی کی وجہ سے سالانہ 40 ارب روپے درکار ہوتے ہیں۔
تازہ ترین