• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبعلم کے اندھے قتل کاڈراپ سین ،ماموں زاد قاتل نکلا

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا تے ہوئے نوجوان کے قتل میں ملوث اُس کے ماموں زاد بھائی کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا جس کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ۔ محمد امین ولد فضل رازق سکنہ غلجی کنڈر خیل نے 15 نومبر کو تھانہ متھرا پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا بیٹا عبد اللہ گزشتہ روز اپنے گھر کے نزدیک موجود تھا کہ اس دوران نا معلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس ٹیم نے سائنسی خطوط کے ذریعے قتل میں ملوث اصل ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے اُسامہ ولد زاہد اللہ سکنہ سر فراز کلے کو گرفتار کر لیا ملزم نے انٹاروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
تازہ ترین