• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ملک کو معاشی بحران سے دوچار کردیا ، غلام علی

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ عوام دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں سے بے زار ہو چکے ہیں جبکہ اتحادی جماعتوں کی طرف سے بھی حکمرانوں کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست کے بعد حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے علمائے کرام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی سے ملک معاشی بحران سے دو چار ہو چکا ہے مہنگائی سے تنگ عوام کی طرف سے حکمرانوں کو بددعائیں دی جا رہی ہیں ‘ سیاسی جماعتوں اور دینی قوتوں کے ملین مارچ کے پروگرام سے حکمرانوں پر لرزہ طاری ہو گیا ہے ۔ حاجی غلام علی نے کہا کہ یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا حکمرانوں کی طرف سے گستاخان رسولؐ کی سرپرستی اور عاشقان ؐ کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین