• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازش کے تحت پختونوں کاقتل عام کیاجارہاہے،سیدکمال شاہ

پشاور (خبرنگار) امن جرگہ خیبر پختونخوا کے چیئرمین سید کمال شاہ نے ایس پی محمد طاہر خان داوڑ شہید کے بہیمانہ قتل پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت پختونوں کاقتل عام کیاجارہاہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پختونوں پر افغان جنگ مسلط کر دی گئی ہےجس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں پختونوں کو شہیدکیاگیاجبکہ ان کا کلچر تباہ کرنے کے ساتھ ان کی نفسیات کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے سیدکمال شاہ نے پختون سیاسی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ پختونوں کو اس عذاب اور دلدل سے نکالنے کے لئے اپناکرداراداکرے۔
تازہ ترین