• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی زکوٰۃ آفیسر پشاور کا فرنٹیئرفائونڈیشن کا دورہ

پشاور(جنرل رپورٹر) ضلعی زکوٰۃ آفیسر پشاور سعیدزمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فرنٹیئرفائونڈیشن پشاور کادورہ کیا،انہوں نے تھیلی سیمیا،ہیموفیلیا وارڈز اور جدید لیبارٹری کابھی معائنہ کیا، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخرزمان نے انہیں ادار ے بارے بریفنگ دی، سعید الزمان نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتےہوئےکہا کہ غریب مریضوں کو بلامعاوضہ طبی سہولیات دینا اجر عظیم ہے جس کے باعث امراض خون میں مبتلا بچےاپنی سانسیں بحال رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے ادارہ کو مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین