• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف میں تقسیم اور گروپ بندی نہیں، سمندر کاسی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے ایک نجی ٹی وی چینل پر پاکستان تحریک انصاف میں گروپ بندی اور اختلافات کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں کوئی تقسیم یا گروپ بندی نہیں ہورہی چند موقع پرستوں کی ناکام کوششیں جاری ہیں کہ اپنے مفادات کیلئے نام استعمال کریں اور خاص کر بلوچستان میں تحریک کے کارکن صرف آئین اور منشور کے پابند ہیں اور اگر وزیراعظم عمران خان کبھی تحریک انصاف کی آئین اور منشور کی خلاف ورزی کرے تو بھی جواب دے ہیں جس جماعت میں نظم وضبط اور کارکن کو سیاسی تربیت نہ دی جائے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں بیٹھے سینئر سیاستدان جمہوریت اور بنیادی حقوق ، محکوم قوموں اور صوبائی خود مختاری کیلئے جدوجہد کریں اور جو سیاسی کارکن جیل کے اکیڈمی سے نہیں گزرتے ان کو جمہوریت آئین و قانون کی حکمرانی کی معلومات نہیں ہوتیں عمران خان کے ارد گرد سب درباری لوگ اکٹھے ہوگئے ہیں عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیں اور اپنی پانچ سالہ حکومت کریں ۔
تازہ ترین