• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں رہنےوالی تمام اقوام محب وطن ہیں،انور بادینی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان نیشنل موومنٹ کے مرکزی سربراہ میرانور بادینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ را کے ایجنٹوں اور وفاق پاکستان کے خلاف ایک قوم پرست جماعت کے رہنمائوں کے بیانات افسوسناک ہیں انہوںنے کہاکہ بلوچستان صرف قوم پرستوں کا نہیں بلکہ ملک کی تمام اقوام کا صوبہ ہے جس میں رہنے والے بلوچ پشتون دیگر اقوام اور آباد کار ہیں عالمی دنیا کے گلوبل ویلیج میں پاکستان چار صوبوں کا وطن ہے عالمی نقشے پر اپنا ایک مقام رکھتی ہے جمہوریت پسند حکمران نےبلوچستان کی سرزمین کے معدنیاتی وسائل کو صوبے کی عوام کی ملکیت قرار دیا ہے جس سے صوبے کے عوام میں ایک پراعتماد محب وطن جذبہ پیدا ہوگیاہے انور بادینی نے کہاکہ پاکستان نیشنل موومنٹ ملک کے سیاسی جمہوری نظام کو درست لائن پر ڈالنے کیلئے پی این ایم ملک میں صدارتی نظام کیلئے کوششیں اورجدوجہد کررہی ہے کیونکہ موجودہ کرپٹ نظام نے اور پارلیمنٹ میں ہر بار علی بابا اور چالیس چوروں کا گروپ حکومت بناکر ملکی خزانے کو لوٹ مار کرکے مفاد پرست سیاستدانوں نے اپنے لئے گاڑیاں اور بنگلے خریدے ہیں انہوںنے کہاکہ ہم ملک میں کرپشن سے پاک وسائل کے ناجائز استعمال کو روکنے اور وی آئی پی کلچر کی جگہ ملکی وسائل کے مطابق ریاست پاکستان میں صدارتی نظام قائم کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
تازہ ترین