• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز کے122برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے،امر الدین آغا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کے صدر امر الدین آغا ٹکری عبدالحمید بنگلزئی حاجی امیر محمد اچکزئی تاج محمد بڑیچ صبور خلجی سید محمد کاکڑ خیر الدین آغا اور بشیر بنگلزئی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا میرٹ پر بھرتیوں کا بیان خوش آئند ہے امید ہے کہ با صلاحیت امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا اس سے نہ صرف بیروزگاروں کو روز گار کے مواقع ملیں گے بلکہ حکومتی مشینری کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی انہوں نے کہا کہ2012میں محکمہ ایکسائز سے 122کے قریب ملازمین برطرف کر دئیے گئے اس دوران کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئیں لیکن ان کی بحالی نہ ہو سکا انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو بحال کیا جائے تا کہ ان کی معاشی بد حالی کا خاتہ ہو سکے اور سرکاری محکموں میں میرٹ پر بھرتیاں یقینی بنائی جائیں۔
تازہ ترین