• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں پشتونوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،اے کیو ایم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے بیان میں ریٹائرڈ ڈی آئی جی محمد نعیم کاکڑ کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے گہری سازش اور پشتون قوم کی نسل کشی قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ پشتون قوم کو ملک کے ہر کونے میں بے دردی سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ریٹائرڈ افسرکو مسجد کے سامنے قتل کردینا سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اگر پشتون عوام کی اسی طرح ٹارگٹ کلنگ جاری رہی تو کوئی بھی انتہائی قدم اٹھا سکتے ہیں بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ محمد نعیم کاکڑ کے قتل کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے ۔
تازہ ترین