• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی سی ایل کو دوبارہ قومی تحویل میں لیا جائے ،ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن کے مرکزی چیئرمین کامریڈ نذر مینگل صوبائی صدر غلام رسول علی رضا منگول حسن جان یونس بلوچ عمران خان افضل خان اور عبداللہ بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ مشرف کی آمریت میں پی ٹی سی ایل جیسے منافع بخش ادارے کو کوڑیوں کے داموں فروخت کردیا گیا اس دوران حکومت اور کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ ملازمین کو نوکریوں سے نہیں نکالا جائیگا مراعات و سہولیات میں کٹوتی نہیں ہوگی بلکہ ملازمین کو مزید معاشی فائدہ دیا جائیگا یونین سازی بحال رہے گی لیکن اتصالات کمپنی کی جانب سے معاہدے نظر انداز کئے جا رہے ہیں 50ہزار کے قریب ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی سی ایل جیسے منافع بخش ادارے کو قومی تحویل میں لیا جائے۔
تازہ ترین