• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارڈ38 کے سماجی رہنمائوں کا اجلاس آج ہوگا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)وارڈ 38 کے سماجی رہنمائوں سید نصیر شاہ، محمد ناصر آغا شکر زئی، ریاض ، شہزاد راجپوت، ریاض احمد، حاجی رحمت اللہ ، حبیب اللہ خلجی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وارڈ38 کے معزز معتبرین کا اجلاس پیر19 نومبر کو رحمت کالونی میں منعقد ہوگا اجلاس میں تنظیم کے نام تجویز کرکے آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا پہلے مرحلے میں ممبر شپ کا اجراء ہوگا جس میں وارڈ38 سمیت پورے کوئٹہ سٹی میں تنظیم کوفعال بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ممبر شپ مکمل کرنے کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران الیکشن کرائیں گے جس میں دس رکنی کابینہ کا انتخاب کیا جائے گا اس کے بعد وارڈ سمیت کوئٹہ سٹی کے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا ۔
تازہ ترین