• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبا د میں دو گاڑیوں نے راہگیروں کی جان لے لی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ بھارہ کہو کے علاقے پھلگراں میں عبدالعزیز کا بیٹا انجم علی پیدل جارہا تھا کہ ہائی ایس آر پی ٹی 6992 کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ویگن ڈرائیور خالد کے خلاف قتل خطاء کا مقدمہ درج کرلیا ۔ تھانہ رمنا کے علاقے جی ٹین تھری میں گاڑی آر آئی ایس 3393 نے ایک راہگیر کی جان لے لی۔ اظہر علی نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے سسر محمد ثقلین جی ٹین تھری میں پیدل جارہا تھا کہ ٹرک نے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین