• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کیلئےمشعل راہ ہے،راجہ ظفر الحق

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹرراجہ محمد ظفر الحق نےکہاہےکہ نبی کریم ﷺکی سیرت طیبہ پوری انسانیت کےلئے مشعل راہ ہے،اس پر عمل پیرا ہونے میں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔ مرکزی جامع مسجد مکی خیابان سرسید راولپنڈی میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ اس قسم کی کانفرنسوں کا انعقاد انتہائی مفید ثابت ہوتاہے،اس سے رحمت اللعالمینﷺ کے اسوہ حسنہ اور اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے میں مدد ملتی ہے،اس وقت دنیا اور بالخصوص مسلم امہ بدقسمتی سے انتشار اور بدامنی کاشکارہے،مسائل پر قابو پانے کے لئے ہمیں اتحاد اور یگانگت کامظاہرہ کرنا ہوگا۔ سیرت نبوی ﷺپر عملدرآمد ہی واحد راستہ ہے جس سے ہم دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔
تازہ ترین