• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

90فیصد ٹریفک حادثات ترقی پذیر ممالک میں رونما ہوتے ہیں،ڈاکٹر رضوان نصیر

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں 13لاکھ سے زائد لوگ روڈ ٹریفک حادثات کا شکار اور 50لاکھ کسی نہ کسی معذوری کا سامنا کرتے ہیں۔ ان حادثات میں 90فیصد واقعات پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں ہوتے ہیں جہاں پر صرف 48فیصد گاڑیاں باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر نے روڈ ٹریفک حادثات کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروس اپنے قیام 2004ء سے تمام اضلاع میں اب تک 23لاکھ سے زائد حادثات میں بروقت مدد مہیا کر چکی ہے جبکہ پنجاب میں اوسطًا 900حادثات میں روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو سروس فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40فیصد حادثات اوور سپیڈنگ‘ 33فیصد غیرمحتاط ڈرائیونگ‘ 8فیصد غلط مڑنے جبکہ 12فیصد دیگر وجوہات کی بناء پر ہوتے ہیں۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے قوانین پر مکمل عملدرآمد اور ڈرائیونگ لائسنسنگ سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے۔
تازہ ترین