• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوارہ چوک پارکنگ پلازہ کی بیسمنٹ کو موٹرسائیکل پارکنگ کیلئے کھول دیا گیا

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے ) آر ڈی اے نے فوارہ چوک پارکنگ پلازہ کی بیسمنٹ کوموٹرسائیکل پارکنگ کو آزمائشی طور پر کھول دیا ہے، چیئر مین آرڈی اے محمد عارف عباسی کی ہدایت پر لینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے فوارہ چوک راجہ بازار کے پارکنگ پلازہ کی بیسمنٹ کو مو ٹر سائیکل پارک کرنے عوام الناس، تاجران کی مشکلات کم کرنے اور تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے کھو ل دیا ہے، چیئرمین آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ اور پارکنگ کے مسائل حل کرنا پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہیں،چیئرمین آرڈی اے نے عوام اور تاجر برادری سے تجاوزات کیخلاف ساتھ دینے کی اپیل کی ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ افسران وملازمین آر ڈی اے دیانتداری سے ذمہ داریاں پوری کریں۔
تازہ ترین