• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی 12کی ازسرنو منصوبہ بندی،سروے آف پاکستان کی خدمات حاصل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے سیکٹر آئی 12کی ازسرنو منصوبہ بندی کیلئے سروے جنرل آف پاکستان کی خدمات حاصل کر لیں۔ لینڈ سروے کیلئے سروے آف پاکستان کو 45لاکھ روپے ادائیگی بھی کر دی گئی۔ قبل ازیں چیئرمین سی ڈی اے نے نقشہ منسوخ کرتے ہوئے سیکٹر آئی 12میں مزید پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تیسری بار نقشہ منسوخ کر کے ازسرنو پلاننگ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں کیونکہ مذکورہ سمیت پانچ سیکٹرز لینڈ سروے کے بغیر بنائے گئے ہیں۔ سی ڈی اے کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق سیکٹر آئی بارہ کا نقشہ دوبارہ بنانے اور لینڈ سروے کیلئے خطیر رقم کی ادائیگی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر آئی 12‘ سی 14‘ ڈی 13‘ سی 16اور ای 12کے نقشے منسوخ کر کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی عائد کر دی تھی۔
تازہ ترین