• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران سروس فوت ہونیوالے پولیس ملازمین کے ورثاء مالی بحران سے دوچار

راولپنڈی (وسیم اختر، سٹاف رپورٹر) دوران سروس فوت ہونے والے پولیس ملازمین کے اہل خانہ شدید مالی بحران سے دوچار ہوگئے۔ یکم نومبر 2017ء سے ایک سال کے دوران فوت ہونیوالے پولیس ملازمین کے بچے اور بیوائیں صوبائی محکموں کے چکر لگانے پر مجبور کر دیئے گئے اور حکومت کی جانب سے کوئی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔ ذرائع کے مطابق سابق صوبائی حکومت نے صوبائی سرکاری ملازمین کیلئے نئی ویلفیئر پالیسی کا اجراء کیا تھا جس کے مطابق ورثاء کو ملنے والی رقم میں اضافہ کیا گیا تھا۔ انتقال کر جانیوالے ملازمین کی بیوائوں اور بچوں کو اُنکی ریٹائرمنٹ کی حد عمر 60سال تک پوری ماہانہ تنخواہ جاری رہے گی۔ اسکے بعد بیوہ کے نام پنشن جاری ہو گی۔ متوفی کی عمر 60سال پہنچنے تک سرکاری مکان سے بیدخل بھی نہیں کیا جائیگا نیز بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی صوبائی حکومت ادا کریگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوت ہونیوالے ملازم کے نام پر الگ سے نئی سیٹ وضع کی جاتی ہے جن پر باقاعدہ تنخواہیں اور دیگر مراعات کا اجراء ہونا ہے لیکن تاحال ایسا نہیں ہوسکا۔
تازہ ترین