• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے الزام میں 6 ملزموں کےخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ایس ڈی او سہام سب ڈویژن محمد جہانگیر سلیم نے چاکرہ میں تین بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی محمد صدیق ،غلام عیسیٰ اور رحیم خان بجلی چوری کررہے تھے۔تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ادھرنوید اقبال ایس ڈی او آئیسکو پتریاٹہ سب ڈویژن کی مدعیت میں تھانہ کوٹلی ستیاں نے مکڑیل وگہل کے شہزاد اورحفیظ کے خلاف ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کر نے کے الزام میں مقدمات درج کرلئےتھانہ مری کو ایس ڈی اومحمدسجادخان نے بتایاکہ دوران چیکنگ میٹر بنام اسد عباس چیک کیا تو کنزیومر کوثر عباس بجلی چور ی کررہا تھا۔
تازہ ترین