• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

43سماج دشمن گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں منشیات فروشوں‘ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مجموعی طور پر 43سماج دشمن عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی میں 23ملزمان کو گرفتار کر کے 8کلو 965گرام چرس، 78لٹر کھلی شراب، 4پستول 30بور معہ 17روند برآمد کر لئے گئے جبکہ ڈکیتی کی گھات لگائے تین افراد بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ اسلام آباد میں 15سماج دشمن آہنی شکنجے میں لئے گئے۔ انکے قبضہ سے چرس‘ ہیروئن‘ شراب‘ مسروقہ کار اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ بین الصوبائی گروہ کے 2ملزمان اسلحہ اور مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لئے گئے۔
تازہ ترین