• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12ربیع الاول جلوسوں اور شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 12ربیع الاؤل 21نومبر بدھ کو جشن میلاد النبیؐ کے جلوسوں کی سکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ جلوس میں ٹریکٹر ٹرالی، شہ زور، مزدا، ٹرالر اور ٹرک وغیرہ کا داخلہ ممنوع ہو گا‘ 3سو گز کے ایریا میں ہر قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ راولپنڈی شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند‘ ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائیگا۔ راولپنڈی شہر سمیت ملکہ کوہسار مری، تحصیل کوٹلی ستیاں اور دیگر تحصیلوں میں 7ڈی ایس پیز، 47انسپکٹرز، 490 وارڈنز اور 27ٹریفک اسسٹنٹ سپیشل ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ اسلام آباد سے آنیوالی ٹریفک کو مری روڈ پر آغاز فلائی اوور چاندنی چوک اور راول روڈ چوک سے جانب صدر جانیوالی تمام ٹریفک کو راول روڈ پر موڑ دیا جائیگا۔ مریڑ چوک سے اسلام آباد جانیوالی ٹریفک کو ائرپورٹ روڈ اور راول روڈ سے چاندنی چوک بھجوایا جائیگا۔ لیاقت باغ سے فوارہ چوک ٹریفک کو ڈی اے وی کالج چوک سے گوالمنڈی جبکہ کینٹ ایریا میں کلمہ چوک سے جانب 22نمبر چوک ٹریفک کو ہارلے سٹریٹ‘ خٹک چوک اور سی ایم ایچ سے جانب بکرا منڈی روڈ اور ٹنچ روڈ جانیوالی ٹریفک کو ہارلے سٹریٹ دوطرفہ ڈائیورٹ کیا جائیگا۔ جلوس مال روڈ کے قریب ہو گا تو کچہری چوک سے صدر ٹریفک کو ٹی ایم چوک سے جانب مری روڈ ڈائیورٹ کر دیا جائیگا۔ جلوس مال روڈ کے قریب ہو گا تو پشاور روڈ سے ایم ایچ چوک آنیوالی ٹریفک کو قاسم مارکیٹ سے جانب شیر خان روڈ ڈائیورٹ کیا جائیگا۔ اسی طرح مریڑ چوک سے صدر جانیوالی ٹریفک کو کچہری چوک کی طرف ڈائیورٹ کیا جائیگا۔
تازہ ترین