• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص اشیاء اور غیر معیاری خوراک ،46سنیکس پروڈکشن یونٹس سر بمہر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں قائم سنیکس انڈسٹری کی چیکنگ کے دوران ناقص اشیاء کے استعمال اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر46سنیکس پروڈکشن یونٹس سربمہر کر دیئے گئے۔88یونٹس کو جرمانے اور280کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ اب تک 490فیکٹریاں چیک کی جا چکی ہیں۔آئل کے بار بار استعمال،غلط،جعلی لیبلنگ،مس برانڈنگ،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر46سنیکس پروڈکشن یونٹس سر بمہر کر دیے گئے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں اور ناقص انتظامات پرصوبے بھر میں کی گئی کارروائیوں کے دوران2300پیکٹ تیار نمکو،پاپڑ، سلانٹی اور 500 لٹر کے قریب زائدالمعیاد کوکنگ آئل تلف کردیا گیا۔صوبہ بھر میں 918سنیکس فیکٹریاں مختلف ناموں سے کام کر رہی ہیں۔ بچوں کی اشیاء کی تیاری میں کوکنگ آئل کا بار بار استعمال کیا جا رہا تھا۔ استعمال شدہ آئل کو صرف بائیوڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔حد سے زیادہ استعمال کیا گیا کوکنگ آئل خطرناک بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
تازہ ترین