• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں حوالاتی کی خودکشی یا قتل، انکوائری شروع

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل اڈیالہ میں حوالاتی نے خودکشی کی یااسے قتل کیاگیاجیل حکام نے انکوائری شروع کردی۔ہفتہ کی صبح سینٹرل جیل اڈیالہ کی بارک نمبرایک میں بنددیرکے رہائشی رحیم گل نے مبینہ طورپرخودکشی کرلی تھی ۔اس ضمن میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے حکم پرڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آبادراناعبدالرؤف نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے انہوں نے گزشتہ روزسینٹرل جیل اڈیالہ کادورہ کیااورڈیوٹی پرماموراہل کاروں ،جیل افسروں کے بیانات قلمبند کئے ۔ذرائع کاکہناہے کہ دیرکے رہائشی 30 سالہ ملزم رحیم گل کوتھانہ گنجمنڈی پولیس نے رواں سال 23جون کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سے گاڑی چوری کرنے کے الزام میں گرفتارکیاتھا۔اس کے خلاف ایف آئی آردرج کرانے والے شخص رضوان نے بتایاکہ چندروزقبل پولیس نے اس سے رابطہ کیاتھاکہ ملزم کی ضمانت کیلئے اس کے گھروالوں نے رابطہ کیاجس پرمیں عدالت میں جاکربیان دے آیاتھاکہ میں اب مزیدکارروائی نہیں کرنا چاہتا۔ ذرائع کاکہناہے کہ اس کی ضمانت کیلئے پراسس مکمل ہوچکاتھااوراس کی چندروزمیں رہائی ہوناتھی ہفتہ کواس کی اچانک موت سے مختلف شبہات سامنے آرہے ہیں،کیااسیروں سے بھری بارک میں کسی شخص کی خودکشی ممکن ہے،کیاواقعی اس نے خودکشی کی یاسے قتل کیاگیا۔حقائق سامنے لانے کیلئے غیرجانبدارانہ انکوائری نہایت ضروری ہے ۔
تازہ ترین