• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی نائن تھری سروس روڈ ایسٹ کی سٹر یٹ لائٹس دو برس سے بند

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سیکٹر جی نائن تھری سروس روڈ ایسٹ کی سٹر یٹ لائٹس گزشتہ دو برس سے بند ہیں جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تاریکی کی وجہ سے ٹریفک حادثات روز کا معمو ل بن گیا ہے۔ پیدل چلنے والوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ مکینوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برس سے یہ مصروف سڑک ایم سی آئی کے شعبہ اسٹریٹ لائٹس کی عدم توجہی کا شکار ہے ۔ شعبہ اسٹریٹ لائٹس کا موقف ہے کہ جب میٹروبس پراجیکٹ بنا تو یہاں جگہ جگہ سے کیبل کاٹ دی گئی ۔ یہاں اب نئی کیبل ڈالنے کی ضرورت ہے جس کی لاگت کا تخمینہ تیار کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اس کی منظوری دید ی ہے لیکن ابھی تک اس منصوبہ کیلئے فنڈز نہیں ملے۔ فنڈز کی ایلوکیشن کیلئے فائل فنا نس ونگ کو بھیجی گئی ہے۔ مکینوں نے سی ڈی اے کے ممبر فنا نس فہد ہارون عزیز ، چیئرمین سی ڈی اے افضل لطیف ، میئر شیخ انصر عزیز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان سے اپیل کی ہے کہ سروس روڈ ایسٹ جی نائن تھری کی سٹریٹ لائٹس جلد از جلد بحال کی جائیں۔
تازہ ترین