• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلا م آباد( خصوصی نامہ نگار) ایف سکس ٹو 100 کوارٹر میں لین دین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے متوفی بلال کے پوسٹ مارٹم کےبعد اس کی نعش کے سپرد کردی ہے۔ نازیہ بی بی نے تھانہ کوہسار میں رپورٹ درج کرائی کہ اشرف نے دو تین افراد کے ہمراہ نشے میں دھت ہوکر مدعیہ کے گھر میں داخل ہوکر بد تمیزی کی اور مدعیہ کے دیور بلال کو مار پیٹ کرکے زخمی کیا جو جاںبحق ہوگیا۔ہومی سائیڈ انسپکٹر ذوالفقار کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم پیر کو تھانے پیش ہوجائے گا ،ایس ایچ او کے مطابق ملزم کا مؤقف ہے کہ اس نے مدعیہ کے دیور سے 20ہزار روپے لینے تھے وہ ان کے گھر گیا مگر انہوں نے پٹائی کردی۔
تازہ ترین