• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈ سیفٹی عالمی دن، حادثات میں کمی کیلئے قوانین پر عمل کیا جائے،مقررین سیمینار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) روڈ سیفٹی کے عالمی دن پر حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں کی یاد میں ایک سیمینار نیشنل پریس کلب میں ہوا۔ مقررین نے سپیڈ میں کمی‘ ہیلمٹ پہننے‘ سیٹ بیلٹ باندھنے‘ لائسنس اور پرمٹ سمیت کم عمر بچوں کے گاڑی چلانے پر پابندی پر زور دیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف روڈ سیفٹی ٹریفک انوائرنمنٹ کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں ڈاکٹر کامران نے حادثات میں کمی لانے کیلئے قوانین پر عملدرآمد کو ضروری قرار دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر روڈز منسٹری آف کمیونی کیشن حمید اکبر، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ونگ، جواد علی خان یونائیڈ نیشنز ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام پاکستان اور ڈائریکٹر جنرل 1122رضوان نصیر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین