• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی اے وی کالج روڈ پر تجاوزات کی بھرمار، گزرنا تک محال ہو گیا

راولپنڈی ( جنگ نیوز)ڈی اے وی کالج روڈ، عالم خان روڈ ،لیاقت روڈ پر جا بجا ریڑھیوں والوں نے علاقے کے لوگوں کا راستے سے گزرنا اور فٹ پاتھ پر سے گزرنا محال کر دیا۔ ڈی اے وی کالج روڈ پر سرشام لنڈے کا سامان بیچنے والے بڑے بڑے ریڑھوں پر سامان لگا کر قبضہ کر لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقے میں سارا دن ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ ٹی ایم اے کا عملہ آئے تو یہ گلیوں میں جا کر چھپ جاتے ہیں ان کے جاتے ہی دوبارہ روڈ پر آ جاتے ہیں۔ اہلیان محلہ نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تجاوزات مافیا سے جان چھڑوائی جائے اور علاقے میں آپریشن کیا جائے۔
تازہ ترین