راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے گزشتہ24گھنٹوں میں4اشتہاریوں اور 3عدالتی مفروروں کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ کہوٹہ پولیس نے اشتہاری مجرمہ نازیہ،تھانہ مری پولیس نے اشتہاری محمد ادریس ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے مجرم خالد محمود ، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے اشتہاری اعظم خان جبکہ تھانہ کلرسیداں پولیس نے عدالتی مفرور محمد بشارت ،محمود حسین اوراحسن مجید کو گرفتار کرلیا ۔