• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے قاعدگیوں کیخلاف انکوائری رپورٹ ڈائریکٹر ایکسائز نے واپس بھجوا دی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نے ٹوکن ٹیکس وصولیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کیخلاف بھجوائی گئی انکوائری رپورٹ پر کوئی فیصلہ دینے کی بجائے واپس انکوائری افسر کو دوبارہ جائزہ کیلئے بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ای ٹی او ایڈمن نعمان خالد ملک نے موٹر برانچ میں ٹوکن ٹیکس وصولیوں کی رسیدیں پیش نہ کر سکنے پر تین انسپکٹروں و اہلکاروں کیخلاف انکوائری مکمل کر کے اور ذمہ داروں کیخلاف سزائیں تجویز کر کے متعلقہ اتھارٹی کو مزید کارروائی کیلئے بھجوائی تھیں۔ ڈائریکٹر نے متعلقہ اہلکاروں سے ’’ذاتی شنوائی‘‘ کے بعد انکوائری ڈائینوو کردی۔
تازہ ترین