• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائٹ ہاؤس اور آرام باغ میں بڑے آپریشن کی تیاریاں

کراچی میں ایمپریس مارکیٹ کے بعد لائٹ ہاؤس اور آرام باغ میں بھی کے ایم سی نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے ایم سی نے تجاوزات کے خلاف ایک اور بڑے آپریشن کی تیاری مکمل کرلی ہے، یہ آپریشن آرام باغ اور لائٹ ہاؤس پر قائم غیر قانونی دکانوں کے خلاف کیا جائے گا۔

دکانداروں کو کے ایم سی نے دکانیں خالی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ادھر دکانداروں نے کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے اعلانات کے بعد دکانیں خالی کرنا شروع کر دی ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر سے اعلانات کیے گئے ہیں، کوئی نوٹیفکیشن نہیں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ہائوس میں نالے پر 296 دکانیں قائم ہیں، متوقع طور پر آپریشن آج کئے جانے کا مکان ہے۔

لائٹ میں قائم لنڈا مارکیٹ سالوں پرانی ہے جہاں سے شہر کا ایک بڑا حصہ استعمال شدہ اشیاء خریدتا ہے۔

تازہ ترین