• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کا جادو پھر چل گیا

ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کی فنٹاسٹک بیسٹ سلسلے کی دوسری فلم 8 ارب روپے سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر چھاگئی۔

دلچسپ جادوئی کمالات اور درندے کی کہانی پر مبنی فلم فنٹاسٹک بیسٹ دی کرائم آف گرائنڈل والڈ نے ریلیز پر نارتھ امریکن سینما گھروں میں شاندار کاروبار کیا تاہم اپنے سلسلے کی پہلی فلم سے تھوڑا پیچھے رہی۔


خلاف معمول باکس آفس پر دوسری پوزیشن بھی کسی سپرہیرو یا ہاررفلم کے بجائے اینی میٹڈ مووی دی گرنچ قابض ہے، جس نے مزید پانچ ارب روپے سے زائد کمالیے۔

برطانوی راک بینڈ اور اس کے لیڈ سنگر فریڈی کی کہانی پر بنی فلم بوہیمین ریپسڈی 2 ارب 11 کروڑ روپے کا بزنس کرکے تیسری پوزیشن پر رہی ۔

تازہ ترین