سپریم کورٹ آف پاکستان کی لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ آج اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر سماعت ہو گی، اس ضمن میں عدالت عظمیٰ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف سمیت 139 افراد کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
لاہور میں لگنے والی عدالت عظمیٰ میں سرکاری اسپتالوں کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہو گی۔
سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ سمبڑیال میں صحافی کے قتل پر از خود نوٹس کی سماعت کرے گا ۔
سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں پی آئی سی ادویات کرپشن کیس، اخوت نامی این جی او کے قرضوں سے متعلق کیس ، زیر زمین پانی نکال کر فروخت کرنے سے متعلق کیس اور یونائیٹڈ کرسچین اسپتال سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہوگی۔