• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چینی  میں 55ویں سالانہ انٹرنیشنل چیمپئن شپ ائیرریسزکا انعقاد کیا گیا ۔

ہر سال ہونے والے اس ائیر شو میں رواں سال بھی کئی مقامی اور بین الاقوامی ائیراسٹنٹ ٹیمزنے حصہ لیا۔

اس سالانہ ایئر چیمپئن شپ کے دوران دنیاکے14ممالک سے آئے اسٹنٹ پائلٹس، اسکائی ڈائیورز،اور اسٹنٹ ٹیموں نے اپنے جہازوں اور پیرا شوٹ کی ذریعے مختلف کرتب پیش کیے۔

جہاں مہم جو اور جانباز پائلٹوں نے جہاز کو فضا میں اونچائی کی طرف تیزی سے لیجانے کا مظاہرہ پیش کیا وہیں فضا میں رنگین روشنیاں بکھیرنے کیساتھ ساتھ جہازوں کو گھمانے اورقلابازیاں دینے کے اسٹنٹس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیاجسے دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد آئے۔

صرف یہی نہیں بلکہ 1964سے ہر سال منعقد ہونیوالی اس چیمپئن شپ میں اس بار جیٹ انجن پاورڈ کار بھی پیش کی گئی جو جہازوں سے ریس لگاتی دکھائی دی جبکہ اسکائی ڈائیونگ فارمیشن نے بھی دیکھے والوں کو حیران کردیا۔

تازہ ترین