• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑک پرریچھ کا مٹر گشت ،ٹریفک کی روانی متاثر


چین کی ہائی وے پر ایک سیاہ ریچھ سڑک پر چہل قدمی کر ریا تھاجس کے باعث ٹریفک کی روانی کچھ دیر کیلئے معطل رہی۔

یوں سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے ریچھ کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے جبکہ کچھ لوگ ریچھ کو یوں آزادی سے سڑک پر گھومتا دیکھ خوفزدہ ہوگئے ۔

ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا دوسری جانب آوارہ ریچھ نے بنا کسی کو نقصان پہنچائے سست روی سے سڑک پار کی اور جنگل کی جانب روانہ ہو گیا۔

تازہ ترین