• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بالی ووڈ اداکارائیں ہٹ فلمیں دینے کے بعد بھی ناکام

بالی ووڈ کے معروف، نامور اور ایور گرین اداکاروں کو تو سب ہی جانتے ہیں اور اُن کی ہمیشہ بات بھی کی جاتی ہے لیکن بہت کم لوگ ہی شاید یہ بات جانتے ہوں گے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جن کی پہلی فلمیں ایسی تھیں کہ ریلیز کے بعد بھارت بھرمیں اُن کا ہی چرچہ ہوتا تھا۔

لیکن قسمت نے اُن کا ساتھ نہیں دیا یا پھر انہوں نے خود اپنی قسمت نہیں آزمائی اورفلم انڈسٹری میں چمکنے سے قبل ہی یہ ستارے بجھ گئے۔ ان اداکاروں کی فہرست جن کے فلمی کیریئر نےختم ہونے میں ذرا دیر نہیں کی:

ماہیما چودھری

سال 1997 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم پردیس بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم میں ماہیما نے ’گنگا ‘ (شاہ رخ خان کی ہیروئن) کا مرکزی کرراد ادا کیاجسے فلمی شائقین نے بے حد پسند کیا،اس فلم کے بعد سے ان کا شمار بالی ووڈ کی صف اول اداکارائوں میں کیا جانے لگا۔ ماہیما کے سپر اسٹار بننے کے دن قریب تھے لیکن بد قسمتی سے پردیس کے بعد ان کی کوئی نئی فلم شائقین پر اثر انداز نہیں ہوسکی اوروہ آہستہ آہستہ بالی ووڈ سے دور ہوگئیں۔

انو اگروال

سال 1990 کی فلم عاشقی اور 1993 میں ریلیز ہونے والی دو فلموں کنگ انکل اور کھل نائیک کی ہیروئن انواگرول نے اپنی ان تینوں فلموں سے بے حدشہرت حاصل کی۔ آخری مرتبہ انہیں سلور اسکرین پر سال 1996 میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد وہ ایک حادثےکا شکار ہوگئیں اور انہوں نے مکمل طور پرفلموں سے دوری اختیار کرلی۔

شمیتا شیٹھی

شمیتا شیٹھی نے سال 2000 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’محبتیں‘ میں ایشیقہ کا کردار بھرپور انداز سےادا کیا جس پر انہیں بہترین ڈیبیو اسٹار کا ائیفا 2001 ایوارڈ ملا۔ لیکن اس کےباجود ان کا کریئر یہیں ختم ہوگیا اور اس کے بعدانہوں نے کوئی بھی فلم نہیں کی۔ شمیتا شیٹھی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی کی چھوٹی بہن ہیں۔

بھمیکا چاولہ

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ بھمیکا چاولہ نے 2003 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’تیرے نام‘ سے ڈیبیو کیا، ان کی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ سال 2007 میں انہوں نے یوگا گرو بھارت ٹھاکرکے ساتھ شادی کرلی جس کے بعد انہیں با مشکل ہی بڑی اسکرین پردیکھا گیا۔

سنیہا اولال

بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’لکی‘ میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد سنیہا اولال راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ سنیہا اولال کو سلمان خان ایشوریہ رائے بچن کے مد مقابل لائے تھے لیکن اُن کی ظاہری شکل و صورت ان کے کریئر کو نہ بنا سکی اورجس تیزی سے وہ اوپر آئیں تھیں ویسے ہی واپس نیچے چلی گئیں۔

گریسی سنگھ

جس وقت گریسی سنگھ نے بالی ووڈ میں قدم رکھا قسمت کی دیوی ان پر مہربان تھی، انہوں نے 2001 کی بلاک بسٹر فلم ’لگان‘ میں عامر خان کے ساتھ کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اور سپر ہٹ فلم ’منا بھائی‘ میں سنجے دت کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اپنے دور کی دو کامیاب ترین فلمیں کرنے بعد وہ بالی ووڈ سے مکمل طور پر غائب ہوگئیں۔

سونل چوہان

سال 2008 میں ریلیز ہونے والی عمران ہاشمی کی بہترین فلم ’جنت‘ کی ہیروئن سونل چوہان نے فلم میں شاندار اداکاری کے باعث شائقین کے دل تو جیت لیے لیکن ان کی فلم باکس آفس پر بزنس نہیں کرسکی۔سونل کا شمار اس وقت کی بہترین ماڈلز میں بھی ہوتا تھا۔ لیکن ان کی فلمیں باکس آفس پراچھا بزنس کرنے میں ناکام رہیں اور آہستہ آہستہ ان کا ستارہ بھی بھجتا چلا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین