• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم102 ناٹ آؤٹ 30 نومبر کو چین میں ریلیز ہوگی


بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپور کی فلم ”102ناٹ آؤٹ“ 30 نومبر کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔

اومیش شکلا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”102ناٹ آؤٹ“ کی کہانی سومیا جوشی کے گجراتی پلے پر مبنی ہے جس میں اداکار امیتابھ بچن نے 102سالہ باپ اور رشی کپور نے ان کے75سالہ بیٹے کا کردار ادا کیا جو چین میں 30 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں 75 سالہ امیتابھ بچن نے 102 سالہ والد کا کردار ادا کیا ہے، جو فلم میں 65 سالہ رشی کپور کے والد بنے ہیں، تاہم فلم میں ان کی عمر 75 برس دکھائی گئی ہے۔

فلم میں پہلی بار امیتابھ بچن دوست اور ہیروز کے بجائے باپ اور بیٹے کے روپ میں نظر آئے۔

فلم102 ناٹ آؤٹ رواں برس 4 مئی کو ریلیز کی گئی جس نے بھارت بھر میں 7 کروڑ 60 لاکھ کا بزنس کیا۔

تازہ ترین