• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر آرمی چیف کا اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ آرمی چیف نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حاجی عبدالوہاب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید نے حاجی عبدالوہاب کے لواحقین اور پیروکاروں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب 95سال کی عمر میں گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

تازہ ترین