• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلی فورنیا کا شکاگو کے برابر علاقہ آگ کی لپیٹ میں


امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کیمپ فائر نے شکاگو شہر کے رقبے کے برابر علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق آگ پر مکمل قابو پانے میں پورا مہینہ لگ سکتا ہے، اب تک اس میں جھلس کر اور اس سے متاثر ہو کر 77 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلنے والی آگ پر تا حال 60 فیصد تک قابو پایا جاسکا ہے۔

امریکی حکام نے بتایا ہے کہ شمالی علاقے کی آگ کو مکمل بجھانے کیلئے یہ پورا مہینہ لگ سکتا ہے۔

آگ کے باعث لاپتہ ہونے والے ایک ہزار سے زائد افراد کا اب بھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے، جبکہ حکام نے آگ کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ کیلی فورنیا کی تاریخ کی بدترین آگ جسے ’کیمپ فائر‘ کا نام نے دیا گیا ہے، اس نے اپنی لپیٹ میں آنے والی ہر شے جلا کر راکھ کر دی۔

آگ کی وجہ سے پیراڈائز کا سرسبز اور زندگی سے بھر پور علاقہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

حکام نے آگ کی تصویروں کے ذریعے آگ لگنے سے پہلے اور بعد کی صورت حال کاجائزہ لیا بھی لیا ہے۔

تازہ ترین