• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگین غداری کیس میں مشرف کی واپسی کی تفصیلات طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سفری تفصیلات طلب کر لیں۔

سابق صدر پرویز مشرف کے بطور ملزم بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کمیشن تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت جاری ہے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے پرویز مشرف کے وکیل کو سفری تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے وکیل کو حکم دیا کہ بہتر ہے کہ آپ دبئی جائیں اور پرویزمشرف کو ساتھ لے کرآئیں، عدالت پرویزمشرف کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ خصوصی عدالت سے حکم نامہ حاصل کرنا ہے جوفی الحال غیر فعال ہے۔

تازہ ترین