آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سینیٹر کرشنا کماری کوہلی دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل
تھر سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کرشنا کماری کوہلی

برطانیہ کے نشریاتی ادارے نے دوہزار اٹھارہ کی 100 با اثر اور متاثر کن خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی تھر سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کرشنا کماری کوہلی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بی بی سی نے سو بااثر اور معروف خواتین کی فہرست جاری کردی
ازابیل الینڈے





کرشنا کماری کا تعلق ضلع تھر کے علاقے نگرپارکر سے ہے۔ وہ پہلی ہندو دلت خاتون ہیں جو سینیٹ آف پاکستان کی رکن بنیں۔ کرشنا کماری اور ان کے خاندان نے تین برس بے گار کیمپ میں بھی کاٹے۔ سولہ سال کی عمر میں ان کی شادی ہوئی۔

بی بی سی نے سو بااثر اور معروف خواتین کی فہرست جاری کردی
چیلسی کلنٹن

خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس فہرست میں ساٹھ ملکوں سے خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے جن کی عمر پندرہ سے چورانوے برس کے درمیان ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان خواتین نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دیں یا مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ بی بی سی ہر برس اس قسم کی فہرست کا اجرا کرتی ہے تاکہ دنیا بھر میں متاثر کن کردار ادا کرنے والی خواتین کو سامنےلایا جاسکے۔

بی بی سی نے سو بااثر اور معروف خواتین کی فہرست جاری کردی
اوما دیوی

فہرست میں پاکستانی سینٹرکرشنا کماری کے علاوہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی صاحبزادی چیلسی کلنٹن ،چلی کے سابق مقتول صدرسلواڈور الینڈے کی بھتیجی ازابیل الینڈے، نیپال میں نچلی ذات کے ہندئوئوں کی بہتری کے لیے کام کرنے والی اوما دیوی،

بی بی سی نے سو بااثر اور معروف خواتین کی فہرست جاری کردی
اسٹیسی کننگ ہیم

نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی صدر اسٹیسی کننگ ہیم، آسٹریلیا کی سابق وزیراعظم جولیا گلارڈ، انڈونیشیا میں مذہبی انتہا پسندی اور خواتین پر تشدد کے خلاف کامیڈی کے ذریعے مہم چلانے والی ثقدیہ معروف ، نائیجیریا

بی بی سی نے سو بااثر اور معروف خواتین کی فہرست جاری کردی
امینہ جے محمد

سے تعلق رکھتی ہیں اور اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل امینہ جے محمد، (شام سے تعلق رکھنے وا لی انیس سالہ طالبہ


نوجین مصطفیٰ جو وہیل چیئر پر بیٹھ کر خانہ جنگی سے متاثرہ ملک شام سے جان بچا کر نکلیں،

بی بی سی نے سو بااثر اور معروف خواتین کی فہرست جاری کردی
نوحین مصطفیٰ

اور اسوقت مہاجر کیمپوں میں موجود معذوروں کی فلاح وبہبود کے لیے مہم چلارہی ہیں۔


میکسیکو سٹی کی میئرکلاڈیا شین بوم پارڈو جنھوں نے 2007میں امن کا مشترکہ نوبل انعام حاصل کیا۔

بی بی سی نے سو بااثر اور معروف خواتین کی فہرست جاری کردی
پراک شجرزادہ

ایران کی شاہ پراک شجرزادہ جنھوں نے ایران میں سرپر لازمی اسکارف پہننے کے قانون کی سرعام خلاف ورزی کی اور سزا بھگتی اور اب جلاوطنی میں ہیں، شامل ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں