آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ شوال المکرم 1440ھ 19؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو مل گئے ہیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مزید دو ارب ڈالر چند روز میں مل جائیں گے۔

گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے دورےکے موقع پر سعودی عرب نے پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج دینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

دورے کے دوران پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر اوراُن کے سعودی ہم منصب محمد عبداللہ الجدان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے،جس کے مطابق سعودی عرب پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔

اب ان میں سے ایک ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔

دونوں ملکوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا تھا کہ تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل دے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا جس کے بعد اس پر دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔

موجودہ حکومت جاری اکاؤنٹ خسارہ دور کرنے اور معیشت کی حالت بہتر کرنے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے،حکومت نے اس حوالے سے چین اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بھی مذاکرات کیے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں