آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 7؍ربیع الثانی 1440ھ 15 ؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے بعد سے اسلام آباد اور واشنگٹن میں شروع ہونے والی لفظی جنگ اپنے عروج پر پہنچ گئی۔

امریکی صدر کے تازہ بیان کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ کے جھوٹے خیالات نے پاکستان کےان زخموں پر نمک چھڑکا ہے جو اسے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں لگے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہ کیے جانے کی ضرورت ہے،پاکستان نے امریکی جنگ لڑکر کافی نقصان اٹھالیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اب پاکستان وہی کچھ کرے گا جو یہاں کے عوام اور ہمارے مفاد میں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے تھا کہ پاکستان کی امداد اس لئے بند کی کیوں اس نے ہمارے لئے کچھ نہیں کیا۔

امریکی صدر کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے انہیں ریکارڈ درست کرنے کا مشورہ دیا اور چند حقائق سے روشناس کرایا تھا۔

اس کے بعد امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ پاکستان ایسے ممالک میں سے ہے جو امریکا سے لیتے تھے اور بدلے میں کچھ نہیں دیتے تھے، اب یہ سب ختم ہورہا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں