• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کرسمس کی تیاریاں، پریڈ میں ہزاروں کی شرکت


دنیا بھر کی طرح کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی کرسمس کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

اس سلسلے میں گذشتہ روز ٹورنٹو میں سانتا کلاز پریڈ کا انعقاد کیاگیا جس میں شامل مارچنگ بینڈز اور دیوہیکل فلوٹس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہونے والی114ویں سالانہ پریڈ کو دیکھنے کیلئے آنیوالے افراد موسیقی کی دھنیں بکھیرتے مارچنگ بینڈز اورکرسمس کی مناسبت سے سجے دیوہیکل فلوٹس دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔

اس پریڈ میں ہر عمر اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تازہ ترین