• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالوہاب کی خدمات تاریخ میں سنہر ےحروف سے لکھی جائیں گی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات وسابق سینیٹر حافظ حسین احمد ،سابق وزیر حافظ حمد اللہ ،سابق وزیرمولانا حافظ حسین احمد شرودی ‘ مولانا محمد طاہر توحیدی ،مولانا حافظ زبیر احمد اور مولانا حافظ ثناا للہ نے تبلیغی جماعت کے امیر مرکزیہ حاجی عبدالوہاب مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام ایک عظیم مبلغ رہنما ء سے محروم ہوگیا،حاجی عبدالوہاب کی دینی وتبلغی خد مات امت مسلمہ کےلئےمشعل راہ ہیں حاجی عبدالوہاب کے انتقال سے عالم اسلام یتیم ہوگیا ہےانہوں نے کہاکہ حاجی عبدالوہاب نے ساری زندگی دین اسلام کے نشر واشاعت کےلیے وقف کررکھی تھے،حاجی عبدالوہاب کی خدمات تاریخ میں سنہر ےحروف سے لکھی جائیں گی،انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے تمام کارکن اور عالم اسلام کاہر فرد حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر افسر دہ ہے۔
تازہ ترین